ٹک ٹاک صارفین کی ایجوکیشنل ویڈیوز میں دلچسپی، ویڈیو شیئرنگ ایپ میں لرن فیچر شامل

ٹک ٹاک صارفین کی ایجوکیشنل ویڈیوز میں دلچسپی، ویڈیو شیئرنگ ایپ میں لرن فیچر شامل

ٹک ٹاک صارفین کی ایجوکیشنل ویڈیوز میں دلچسپی، ویڈیو شیئرنگ ایپ میں لرن فیچر شامل

ٹک ٹاک کے آفیشل بلاگ کے مطابق ویڈیوشیئرنگ ایپ کی تعلیمی ویڈیوز میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث ٹک ٹاک کے فیچرز میں ایک اور فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جسے لرن فیچر کا نام دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر سیکھنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ٹک ٹاک میں شامل کیا جانے والا لرن آپشن 'فالوونگ' اور 'آپ کے لیے' اسٹریمز کے ساتھ ظاہر ہوگا اور اس میں تعلیمی ویڈیوز پیش کی جائیں گی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اس نئے لرن فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن سیکھنے کے عمل میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس مواد میں صارفین کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے جو سیکھنے کے عمل کو زیادہ دلچسپ بناتی ہے۔

وبائی مرض (کورونا وائرس) کے دوران اپنی برادری کی مدد کے لیے 50 ملین ڈالرز کا تخلیقی لرننگ فنڈ تشکیل دینے کے بعد ٹِک ٹاک نے 800 سے زیادہ نامور عوامی شخصیات، میڈیا پبلشرز، تعلیمی اداروں اور حقیقی دنیا کے پیشہ ور ماہرین کے ساتھ شراکت کی ہے تاکہ اس ایپ میں سیکھنے کے مواد کو اجاگر کیا جاسکے۔

ٹک ٹاک کے آفیشل بلاگ پر کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ کی پیشکش کرتے ہوئے ہم بے حد خوش ہیں کہ اس مشکل وقت کے دوران ان معاونین، پیشہ ور ماہرین اور غیر منفعتی افراد کے لیے یہ گرانٹ لائے ہیں جو خاص طور پر ہمیں تخلیقی تعلیم کی پیش کش کرسکتے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی تیاری، آکسفورڈ یونیورسٹی نے اس سال نتیجے کی پیش گوئی کردی

نیو یارک میں ایک آزاد فٹنس ٹرینر سنڈی لائی ہیں جن کے کاروبار کو کورونا وائرس نے متاثر کیا تھا، ٹک ٹاک کے اس لرن فیچر پر اپنے گھر میں رہتے ہوئے ورزش اور فٹ رہنے کے طریقے کے بارے میں نکات شیئر کررہی ہیں۔

ٹک ٹاک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپ میں شامل نیو لرن فیچر فیڈ آپشن 'فالوونگ' اور 'آپ کے لیے' کے سلسلوں کے ساتھ دکھایا جائے گا اور اس میں تعلیمی ویڈیوز پیش کی جائیں گی جو بہت سے لوگوں کے لیے کچھ نیا سیکھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ

سماجی ویب سائٹس پر ہیش ٹیگ لرن آن ٹِک ٹاک خوب مقبول ہورہا ہے جس کے باعث اس ایپ نے سیکھنے کے موضوع پر مزید کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹک ٹاک کے منتظمین کا کہنا ہے کہ تخلیقی تعلیم میں اضافے کی تائید کے لیے ہم تدریسی مواد کی بھرپور پیش کش کے لیے اضافی طریقوں کی تلاش کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم تخلیقی انداز میں سیکھنے کا ایک پورٹل تعمیر کر رہے ہیں جو ہمارے صارفین کو انسائٹ، ٹولز اور بہترین طریقہ کار مہیا کرے گا کہ کس طرح ٹک ٹاک پر معیاری مواد تخلیق کریں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو