وفاقی وزیر تعلیم کا یکساں نظام تعلیم پر پیشرفت کا جائزہ
وفاقی وزیر تعلیم کا یکساں نظام تعلیم پر پیشرفت کا جائزہ
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصابِ تعلیم سے تعلیمی عمل میں رٹافیکیشن کے سسٹم کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جس سے بچے کی سیکھنے اور سوچنے کی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔
یہ بات وفاقی وزیر نے قومی نصاب کونسل (این سی سی) کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے بعد دیہی علاقوں کے بچوں کے لیے بھی وہی نصاب ہوگا جو ایلیٹ کلاس کے بچوں کا ہے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ
اس موقع پر ماڈل ٹیکسٹ بک کے ورکنگ گروپس، جن میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، آغا خان یونیورسٹی اور لمس کے ماہرین شامل ہیں، نے وفاقی وزیر کو ایس این سی پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ماڈل کی نصابی کتب کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور یہ ملکی تاریخ کی بہترین نصابی کتب ثابت ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ نصاب پر مبنی نئی کتب جدید دور کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے این سی سی کو ہدایت کی کہ وہ اشاعت کے لیے نجی پبلشرز کو ماڈل ٹیکسٹ کتابیں فراہم کریں، ان کا کہنا تھا کہ ان کتابوں کے معیار اور وسیع اشاعت کو یقینی بنانے کے لیے اس کے پاس حق اشاعت کے حقوق کے مسائل نہیں ہوں گے۔
برطانیہ میں کورونا ویکسین کی تیاری، آکسفورڈ یونیورسٹی نے اس سال نتیجے کی پیش گوئی کردی
اس موقع پر وفاقی وزیر نے ساتویں اور آٹھویں جماعت کے تیار کردہ نصاب کا بھی جائزہ لیا۔ مڈل کلاس کے نصاب کا زیرو ڈرافٹ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، مدارس اور کیمبرج کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکساں نصاب کی تیاری کا عمل 2021 کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این سی سی ٹیم کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔