یکساں قومی نصاب پر حکومت پنجاب کا یو ٹرن
یکساں قومی نصاب پر حکومت پنجاب کا یو ٹرن
اپنے حال ہی میں تشکیل دیے گئے ٹرمز آف ریفرنس میں، پنجاب حکومت نے اسکولوں کی دو کیٹگریز متعارف کراتے ہوئے اپنی سنگل نیشنل کریکولم (ایس این سی) پالیسی کو تبدیل کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، صوبائی وزارت تعلیم نے ایک نئے ایس این سی فریم ورک کے ٹی او آرز کا مسودہ تیار کیا ہے، جس کے تحت صوبائی حکومت نے لازمی قرار دیا ہے کہ کچھ اسکول صرف ایس این سی کا نصاب پڑھائیں۔ دوسری جانب، 'کور پلس' کے نام سے مشہور کچھ اسکولوں کو ایس این سی کےعلاوہ اپنا تیار کردہ لٹریچر پڑھانے کی اجازت ہے۔
ٹی او آرز پر عملدرآمد اور اسکولوں کی درجہ بندی کے لیے وزارت نے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پنجاب اسکولز کے سیکرٹری شامل ہیں۔
مزید پڑھیئے: کوہاٹ بورڈ: ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے خصوصی امتحانات برائے2021 کی ڈیٹ شیٹ جاری
ٹی او آرز کے مطابق، تمام اسکولوں کو ایک ہی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی ضرورت ہوگی اور وہ پبلشرز جنہوں نے ٹیکسٹ بک بورڈ سے پہلے ہی این او سی حاصل کر رکھا ہے، نصابی کتابوں کی اشاعت کے لیے صوبائی حکومت سے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نئے معیار کے مطابق، وہ اب نصابی کتابیں تیار کرنے کے مجاز ہیں جو ایس این سی کے طلباء کے سیکھنے کے مقاصد سے منسلک ہیں۔
این او سی صرف اس وقت فراہم کیا جائے گا جب بورڈ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ کتابوں میں کسی بھی طرح کا پاکستان مخالف، مذہب مخالف یا متنازع مواد شامل نہیں ہے۔