آئی بی اے نے ڈیٹا سائنس میں ایم ایس کا آغاز کردیا
آئی بی اے نے ڈیٹا سائنس میں ایم ایس کا آغاز کردیا
انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) نے کمپیوٹر سائنس کے ڈیزائن کردہ پروگرام ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کا آغاز کردیا جسکا پہلا سیشن اگست 2020 میں شروع ہوگا۔
ایم ایس پروگرام طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے لیے آسانی پیدا کریگا اورساتھ ساتھ تھیسزکا موقع بھی فراہم کرے گا جس کے چار سیمسٹر میں 30 کریڈٹ گھنٹے ہوں گے۔ وہ طلبہ جن کا بیک گراونڈ کمپیوٹر سائنس سے نہیں ہے ان طلبہ کو بھی سہولت فراہم کریگا۔ تاہم ، یہ پروگرام طلباء کو فاؤنڈیشن سطح کے کچھ کورسز پیش کرے گا جو انھیں اپنے ہم جماعتوں کے برابر ہونے کا اہل بنائینگے۔
یہ پروگرام طلباء کو مشین لرننگ ، اسٹیٹسٹکس اور ڈیٹا اینالسٹ کے تجزیات کے شعبے میں درکار مہارت سے آراستہ کرے گا۔ محکمہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر شکیل خوجہ نے کہا کہ اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد اسٹیٹسٹکس کی ماڈلنگ، مینجمنٹ ، اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا ، سوفٹویئر انجینئرنگ کے تصور کے لئے اپنی نئی نسل تیار کرنا ہے۔
ڈاکٹر خوجا نے مزید کہا ، "یہ پروگرام اسٹیٹسٹکس سے قیمتی ڈیٹا نکالنے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اسٹیٹس کے مسائل سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کرتا ہے۔"
ایک مقامی میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا ، “ آرٹیفیشیل انٹیلیجینس ، کمیونیکیشن، اور روبوٹکس سے زیادہ دنیا میں ڈیٹا سائنٹسٹ کی مانگ بڑھرہی ہے۔ اگرچہ پاکستان اس چیز کے آغاز پر ہے ، لیکن سافٹ ویئر انڈسٹری اور سروس سیکٹر جیسے مالیاتی اداروں ، ٹیلی کمیونیکیشن کی تنظیموں ، ہیلتھ پرو وائڈرز اور ملٹی نیشنل میں تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے کے لئے ایک بڑھتی ہوئی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام دیگر یونیورسٹیوں کے لئے ایک نیا ہدف طے کرے گا۔ ایم ایس ڈیٹا سائنس کے اضافے کے ساتھ ، آئی بی اے کراچی اب نو گریجویٹ ، چھ انڈرگریجویٹ اور تین پوسٹ گریجویٹ پروگرام پیش کرے گا۔ موسم خزاں 2020 کے لئے مختلف پروگراموں میں داخلہ فی الحال جاری ہیں۔