بابر اعظم کا نون کے ساتھ 20 لاکھ روپے کی اسکالرشپس کا اعلان

بابر اعظم کا نون کے ساتھ 20 لاکھ روپے کی اسکالرشپس کا اعلان

بابر اعظم کا نون کے ساتھ 20 لاکھ روپے کی اسکالرشپس کا اعلان

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی میچ جیت کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے بعد نون کے ساتھ مل کر ’محمد اعظم اینڈ سایہ اسکالرشپس‘ کا اعلان کر کے دل جیت لیے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ2 ملین روپے کی اسکالرشپ، اپنے والد کے لیے وقف کی ہے، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ہی بابراعظم کو آج اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سایہ کارپوریشن کا مقصد کھیلوں کا پس منظر رکھنے والے باصلاحیت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنا ہے۔

مزید پڑھئے: ایچ ای سی غیر اخلاقی تعلیمی طریقوں کی روک تھام میں ناکام

جنرل مینجر نون پاکستان عمیر چشتی، نے کہا کہ بابر کا نون کے ساتھ تعاون پاکستان میں لوگوں کے لیے سیکھنے کے طریقوں میں انقلاب لانے کے ہمارے مشن کو حقیقتاً آگے بڑھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہم ملک کے ہر حصے میں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر سکیں گے۔

نون پاکستان ایک آن لائن لرننگ پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے بڑے بورڈز میں او اور اے لیولز، میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے لیے روزانہ لائیو سیشن فراہم کرتا ہے۔ اپنے آپریشن کے پہلے سال میں، نون پاکستان نے 1.6 ملین طلباء کا یوزر بیس جمع کیا، جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔

سایہ کارپوریشن ایک معروف اسپورٹس مینیجمنٹ فرم ہے جو پاکستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں کام کرتی ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، راسی وین ڈیر ڈوسن اور دیگر اہم شخصیات اس ادارے کی رہنمائی سے استفادہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو