طلباء کو شہری اور سماجی ذمہ داری سے آگاہ کرنے کے لیے سیمینار

طلباء کو شہری اور سماجی ذمہ داری سے آگاہ کرنے کے لیے سیمینار

طلباء کو شہری اور سماجی ذمہ داری سے آگاہ کرنے کے لیے سیمینار

یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا تاکہ مختلف شعبوں کے طلباء کو فعال شہریت، سماجی ذمہ داری اور ذاتی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ سیمینار کے اختتام کے بعد ایک ریلی نکالی گئی اور درخت لگائے گئے۔ یونیورسٹی کی جانب سے گرین یوتھ موومنٹ کلب بھی تشکیل دیا گیا تاکہ طلباء کو مختلف نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے۔

مزید پڑھئے: امتحانات میں نقل کا سلسلہ حکومت کے قابو سے باہر

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ ہماری 64 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ان میں سماجی اور معاشی تبدیلی لانے کی بڑی صلاحیت ہے۔

 

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 13 اگست 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو