اٹھارہ سال سے کم عمر طلباء کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی

اٹھارہ سال سے کم عمر طلباء کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی

اٹھارہ سال سے کم عمر طلباء کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی

ایف ڈی ای نے والدین کو اپنے بچوں کا ب فارم جمع کرانے کی ہدایت کی ہے

  

وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

 ایف ڈی ای کا کہنا ہے کہ 12سے 18 سال کی عمر کے تمام طلباء کو کورونا وائرس کے خلاف فائزر ویکسین کے دو شاٹس دیئے جائیں گے اور بغیر ویکسینیشن والے طلباء کو ڈیڈ لائن کے بعد اسکولوں اور کالجوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھئے: وائس چانسلر کیو اے یو ہمارے مطالبات قبول کریں، احتجاجی طلباء

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے تمام اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز کو ایک خط لکھا ہے تاکہ طلباء کی ویکسینیشن یقینی بنائی جا سکے۔

ایف ڈی ای نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر کے طلباء کو لگائی جائے گی۔ ایف ڈی ای کی جانب سے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچے/بچوں کا ب فارم جمع کرائیں۔

  ایف ڈی ای کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے افراد کو نیشنل ایمیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کے لیے اپنا ب فارم نمبر فراہم کرنا ہوگا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بغیر ویکسین کے طلبہ کو کسی بھی امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ڈیڈ لائن کے بعد اسکول یا کالج میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: سندھ حکومت کو اسکول ڈیسکوں کا معاہدہ منسوخ کرنے سے روک دیا گیا

ایف ڈی ای کے اس نئے حکم نامے کے مطابق ویکسین کے حصول کے لیے تیار نہ ہونے والے طلباء کو میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی موبائل ٹیمیں طالب علموں کی ویکسینیشن کے لیے تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گی۔ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

ایف ڈی ای اکیڈمکس ڈائریکٹر سعدیہ عدنان نے کہا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں 12 سے 18 سال کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے طلباء کو ویکسین لگانے سے پہلے والدین کی رضامندی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالجوں میں ویکسین لگانے کا آغاز ہو چکا ہے اور بعد کے مرحلے میں ہائر سیکنڈری اسکولوں اور سیکنڈری اسکولوں میں طلباء کی ویکسینیشن کو یقینی بنایاجائے گا۔

 

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 30 ستمبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو