کلاس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش
کلاس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش
منگل کے روز ایک لڑکے نے نجی اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود نوجوان طالب علم کی زندگی محفوظ رہی ہے تاہم ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں لگی ہیں، جس کی وجہ سے وہ عمر بھر کے لیے مفلوج ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کے اسکولوں اور کالجوں کے 1600 اساتذہ کو ترقی دے دی گئی
ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی انتظامیہ نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ دسویں جماعت کے طالب علم نے اسکول کے پہلے دن کلاس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔
مورگاہ پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جائے گی جس کی وجہ سے اس لڑکے نے خود کشی کی کوشش کی۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس کیس کا صحیح طور پر دائر ہونا باقی ہے، کیونکہ یہ اساتذہ کی طرف سے غنڈہ گردی، ایذا رسانی یا ضرورت سے زیادہ دباؤ کا معاملہ ہوسکتا ہے۔
متین نامی اس طالب علم کو ریسکیو 1122 کے ذریعہ بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال (بی بی جی ایچ) پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: اگر کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو اسکول دوبارہ بند کیے جاسکتے ہیں، یاسمین راشد
نجی اسکول انتظامیہ نے کورونا وائرس کی باعث دو ماہ کی بندش کے بعد اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد طلبا سے ایک ٹیسٹ لیا۔ تاہم ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے باعث مایوسی کا شکار ایک نوجوان لڑکا اپنی زندگی کو ختم کرنے کی غرض سے اسکول کی عمارت کی تیسری منزل سے کود گیا۔ تاہم ، وہ زندہ بچ گیا ہے لیکن اسے شدید چوٹیں آئی ہیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعہ بی بی جی ایچ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق گرنے کے نتیجے میں کمسن لڑکے کی کمر کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں اسے فالج ہوسکتا ہے۔ تاہم، انہیں امید ہے کہ مناسب علاج اور دوائیوں سے وہ اس کی روک تھام کرسکیں گے۔