اگر کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو اسکول دوبارہ بند کیے جاسکتے ہیں، یاسمین راشد

اگر کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو اسکول دوبارہ بند کیے جاسکتے ہیں، یاسمین راشد

اگر کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو اسکول دوبارہ بند کیے جاسکتے ہیں، یاسمین راشد

ملک بھر میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے ایک دن بعد ہی پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے تعلیمی اداروں کے لیے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ جن اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل نہ ہوا تو اسکول دوبارہ بند کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فزیکل امتحانات کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ پنجاب کے دیگر شہروں کی نسبت لاہور میں سب سے زیادہ ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز تقریباً دو ماہ کے تعطل کے بعد ملک بھر میں نویں سے بارھویں جماعت کے طلبا کی کلاسز کا آغاز ہوا تھا۔

یہ فیصلہ 16 جنوری کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے حکم پر آئی بی سی سی ریکارڈز کو ڈیجیٹلائز کرے گی

جبکہ پہلی سےآٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے کلاسز شروع کرنے کے لیے ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی۔ شیڈول کے مطابق ان کلاسز کا آغاز 25 جنوری کو ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو