فزیکل امتحانات کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

فزیکل امتحانات کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

فزیکل امتحانات کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

لاہور: پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء کا گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج، مال روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیاجس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا تو یونیورسٹیز کو چاہیئے کے آن لائن امتحانات لیں۔ ہم تین دن کا وقت دے رہے ہیں اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو نہ صرف لاہور پریس کلب سے گورنر ہاﺅس تک ریلی نکالیں گے بلکہ دھرنا بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے حکم پر آئی بی سی سی ریکارڈز کو ڈیجیٹلائز کرے گی

تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال کے سامنے یونیورسٹیز کے طلباء نے امتحانی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل طلباء و طالبات نے موقف اپنایا کہ انہیں پورا سمیسٹر آن لائن پڑھایا گیا ہے اس لیے ان کا امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں۔

احتجاجی مظاہرہ میں یو ایم ٹی، لاہور گریثرن یونیورسٹی، یو سی پی، لاہور یونیورسٹی ، نمل یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء شریک ہوئے۔ احتجاجی طلبا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے۔ طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمیں پڑھایا ہی آن لائن گیا ہے تو اب ہماری آن لائن امتحانات کیوں نہیں لے جا رہے، یونیورسٹیوں کی انتظامیہ فیسیں وصول کرنا چاہتی ہے اس لیے فزیکل امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سی اے آئی ای نے او لیولز اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج کا اعلان کردیا

طلباء نے ایک گھنٹے سے زائد مال روڈ کو دونوں طرف سے ٹریفک کے لیے بند کیے رکھا جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔ جس بعد طلباء کے پانچ رکنی وفد نے گورنر ہاوس کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیے۔ مذاکرات میں طلباء نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسے بات کر کے فزیکل امتحانات منسوخ کرائے جائیں جب تک وائس چانسلرز یقین دہانی نہیں کرائیں گے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو