سندھ : 6 ستمبر سے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا ویکسین مہم شروع ہوگی

سندھ : 6 ستمبر سے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا ویکسین مہم شروع ہوگی

سندھ : 6 ستمبر سے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا ویکسین مہم شروع ہوگی

صوبائی محکمہ صحت کی 2،527 ٹیمیں مہلک وبائی مرض کے خلاف ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گی۔

سندھ کے محکمہ صحت و تعلیم نے پیر کے روز اعلان کیا کہ صوبے کے اسکولوں اور کالجوں میں 6 ستمبر سے کووڈ ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔

صوبائی اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں میں آج سے کلاسیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول ہفتے میں مسلسل چھ دن کھلے رہیں گے، جبکہ متبادل دنوں میں طلباء کی 50 فیصد حاضری ہوگی۔

مزید پڑھئے: کے پی میں قائم نئے کالجز میں کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

آج کا اجلاس سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری و دیگر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

فورم اس فیصلے پر پہنچا کہ محکمہ صحت کی 2،527 ٹیمیں مہلک وبائی مرض کے خلاف ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گی۔ اس مہم کے دوران ، نویں سے بارہویں جماعت کے تقریباً 1.4 ملین طلباء کو اس بیماری کے خلاف ویکسین دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں ویکسین مہم ضلعی سطح پر شروع ہوگی جسے بعد میں سب ڈویژن کی سطح تک بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھئے: کے یو ایس ٹی میں بائیولوجی کے رجحانات پر پہلی انٹرنیشنل کانفرنس

فورم نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین سے رابطہ کرے گی اور ان کی رضامندی حاصل کرے گی جبکہ ویکسینیشن کے لیے والدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن کو بھی یقینی بنانا چاہیے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ تدریسی عمل کو جاری رکھنے اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسینیشن ضروری ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں کووڈ ویکسینیشن کے انتظامات کا ذمے دار صوبائی محکمہ صحت ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو