سندھ حکومت کا23مارچ پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت کا23مارچ پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت کا23مارچ پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ 3 مارچ 2022 کے روز یعنی بدھ کو پورے سندھ میں "یوم پاکستان" کی خوشی کے موقع پر عام تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن صرف غیر معمولی خدمات ادا کرنے والے ادارے جیسے کہ پولیس، فائربرگیڈ، کووڈ ایمرجنسی کی روک تھام اور کنٹرول کی ٹیمیں فعال رہیں گی۔

مزید پڑھئیے: سرکاری لیکچرر کی ملازمتوں کے لئے حکومت نے بھرتیوں کا اعلان کردیا

پاکستان کی مسلح افواج عام طور پر پاکستان نیوی، ایئر فورس اور آرمی کی طرف سے منعقدہ فوجی پریڈز کے ذریعے اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ پاکستان کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ عموماً 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے تقاریر کرتے ہیں۔ اس دن تمام قومی عمارتوں کو سجایا جاتا ہے اور پاکستان کا قومی پرچم بلند ہوتا ہے۔ یوم قرارداد پاکستان کے پوسٹرز اس دن گلی کوچوں میں اور اہم عامرتوں پر آویزاں کیے جائیں گے۔

مزید پڑھئیے: حکومت کا اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

یوم پاکستان 1940 کے لاہور ریزولیوشن ایکٹ یا پاکستان کی قرارداد کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں آیا۔ اس دن کو پاکستانی فوج اور بعض سویلینز کے ساتھ صبح کی پریڈ کے ساتھ منایا جاتا ہے، جو دارالحکومت اسلام آباد میں کی جاتی ہیں، اس کے بعد صوبائی دارالحکومتوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں بندوقوں کی سلامی دی جاتی ہے۔ س دن، پاکستان کے صدر ایسے شہریوں اور سرکاری افسران کو قومی اعزازات اور صدارتی تمغوں سے نوازتے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی وقف کی اور قوم کے لیے خصوصی خدمات انجام دیں۔ لاہور میں علامہ محمد اقبال کے مزار اور کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہیں۔ اس خاص دن پر تمام سرکاری دفاتر، بڑے کاروباری مراکز، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کا23مارچ پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو