سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 7 ہزار اسٹوڈنٹس کو پاس کردیا
سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 7 ہزار اسٹوڈنٹس کو پاس کردیا
یہ طلباء ایک سال سے امتحانات اور نتائج کے منتظر تھے
سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کراچی سے چار مختلف زمروں میں شامل7000 طلباء کو پاس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ طلباء انٹرمیڈیٹ پروموشن پالیسی کے تحت گذشتہ ایک سال سے امتحانات اور نتائج کے منتظر تھے۔
اسٹوڈنٹس کو پاس کرنے کی یہ منظوری محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں جاری کی گئی۔ اس کے بعد ، بورڈ آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں ان طلباء کے نتائج کی تیاری کا آغاز کیا گیا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرپرسن پروفیسر سعید الدین نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ پروموشن پالیسی کے تحت کامیاب ہونے والے ان 7000 طلباء کے نتائج کو آنے والے دنوں میں جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ان طلباء کے امتحانات منعقد نہیں ہوئے تھے جس کے باعث نہ تو ان طلباء کو پاس قرار دیا جا سکا تھا اور نہ ہی وہ ناکامیاب اسٹوڈنٹس میں شامل تھے۔
ان اسٹوڈنٹس کا تعلیمی مستقبل سارا سال حکومتی فیصلے پر منحصر رہا اور وہ جامعات میں داخلہ حاصل نہ کرسکے جس کے نتیجے میں ان کا ایک پورا تعلیمی سال ضائع ہوگیا۔
پروموشن پالیسی کے تحت ترقی پانے والے 7000 طلباء میں وہ تمام اسٹوڈنٹس شامل ہیں جو مشترکہ امتحان (ٹی پی مشترکہ بارہ پیپرز) ایڈوانس یا مختصر مضامین، اے لیول یا مدارس کے امتحانات پاس کر چکے ہیں۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 24 جون 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)