محکمہ تعلیم کی اسامیاں پُر نہ ہوئیں، سندھ ہائیکورٹ کا برہمی کا اظہار

محکمہ تعلیم کی اسامیاں پُر نہ ہوئیں، سندھ ہائیکورٹ کا برہمی کا اظہار

محکمہ تعلیم کی اسامیاں پُر نہ ہوئیں، سندھ ہائیکورٹ کا برہمی کا اظہار

سندھ ہائی کورٹ نے پیر کے روز صوبائی سیکریٹری تعلیم کو 170 امیدواروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی جنہوں نے 2017 میں جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (جے ای ایس ٹی) اور ارلی چائلڈ ھڈ ٹیچر (ای سی ٹی) ٹیسٹ پاس کیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ، تقرریوں میں ناکامی پر محکمہ تعلیم کے خلاف درخواست کی سماعت کر رہا تھا۔

میش پڑھئے: طلباء کو کوورونا ویکسین لگانے کے لیے ہفت روزہ مہم شروع

صوبے میں اساتذہ کی 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں لیکن محکمہ تعلیم اہل امیدواروں کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل 2017 میں جے ای ایس ٹی اور ای سی ٹی امتحانات میں شریک ہوئے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے بھرتی ہونے والوں سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔

سندھ کے سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے بتایا کہ ان کے محکمے نے ایک بھرتی کمیٹی قائم کی ہے جو امیدواروں کی شکایات اور مطالبات کو سنے گی اور جائزوں کو قبول کرے گی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکلوں نے 60 نمبر حاصل کیے اور انہیں قبول نہیں کیا گیا لیکن 50 نمبر حاصل کرنے والے افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔

 

 سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے محکمہ تعلیم پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر 170 امیدواروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے محکمہ کو مزید ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کے لیے تین سال کی نرمی کی اجازت دے جن کی عمر بھرتی کے لیے عمر کی حد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کے بعد اس کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

 

تنخواہوں کی عدم ادائیگی:

مزید پڑھئے: سندھ کے محتسب کا نجی یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کا حکم

گزشتہ چھ ماہ سے سٹی وارڈنز کی تنخواہیں جاری کرنے پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسی بنچ نے کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ چھ ماہ سے سٹی وارڈنز کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔

وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ کے ایم سی کے خلاف توہین کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کی فوری سماعت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر کو 14 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو