شفقت محمود کا طلبہ یونینز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان
شفقت محمود کا طلبہ یونینز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ماضی کی طرح اسٹوڈنٹ یونینز کی مدد کے لیے نئی پالیسی پر غور کررہی ہے، ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اسٹوڈنٹس یونینز کے رابطوں کے نقصان دہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
بدھ کے روز قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلرز کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے زور دیا کہ یونیورسٹیز کی فیکلٹی میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹیز میں ہاسٹلز، نظم و ضبط اور بیانیے سمیت بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے طلباء کی نمائندگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبا کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی رائے پر دھیان دینے اور قبول کرنے کے قابل بنانے کی بھی ضرورت ہے۔
طلبہ یونین کی سیاست کے مسئلہ پر ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور طلباء یونینز کے درمیان روابط سے تعلیم کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت طلباء یونینز کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت طلباء یونینزکے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرنے کی راہ پر گامزن ہے تاکہ اسٹوڈنٹس کی آواز اور کردار کو مزید موثر بنایا جاسکے