کورونا کی نئی قسم کا سامنا، اسکول بند کرنا دانشمندانہ آپشن ہے، شفقت محمود

کورونا کی نئی قسم کا سامنا، اسکول بند کرنا دانشمندانہ آپشن ہے، شفقت محمود

کورونا کی نئی قسم کا سامنا، اسکول بند کرنا دانشمندانہ آپشن ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ہفتے میں تین دن اسکول بند رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب میں بیک وقت تین دن اسکول بند رکھنے سے اسموگ میں کمی آئے گی اور اس کے مفید ثمرات حاصل ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسکولوں میں امتحانات پورے نصاب کے ساتھ وقت پر ہوں گے اور اس سال طلباء کو گزشتہ سال کی طرح اگلی کلاسوں میں پروموٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں کورونا پر قابو پانے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کچھ اسکولوں کو یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم اس مشن کو پورا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوگ اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی اسموگ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر رہی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو