خیبرپختونخوا میں ویکسین کی دوسری خوراک ب فارم سے مشروط

خیبرپختونخوا میں ویکسین کی دوسری خوراک ب فارم سے مشروط

خیبرپختونخوا میں ویکسین کی دوسری خوراک ب فارم سے مشروط

حکام کا کہنا ہے کہ جن طلباء کے پاس ب فارم نہیں ہے انہیں دوسری خوراک نہیں دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے اسکول کے طلباء کے لیے کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک کو ب فارم کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔

وہ طلباء جن کے پاس ب فارم نہیں ہے انہیں ویکسین کی دوسری خوراک نہیں دی جائے گی کیونکہ محکمہ صحت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی ہدایت پر 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اسکول کے بچوں کو ویکسینیشن دینا شروع کر دی ہے۔ 

ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن کا مقصد شاید ویکسینیشن لینے والے طلباء کو رجسٹر کرنا اور انہیں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے لیکن یہ شرط صوبے میں ہزاروں طلباء کی ویکسینیشن کو مشکل بنا دے گی۔ اگرچہ صوبائی حکومت ویکسینیشن کی رفتار کو بڑھانے کے لیے ہر طریقہ آزما رہی ہے مگر ویکسینیشن کو ب فارم سے مشروط کرنا دشواری کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھئے: چین میں زیادہ اسکول ورک اور ہوم ورک کے خلاف قانون پاس

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسکولوں میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام طلباء کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔ زیادہ تر طلباء نے اپنی پہلی خوراک حاصل کر لی تھی اور اب اچانک ایک فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف ان بچوں کو ویکسین دی جائے گی جو اپنا ب فارم فراہم کریں گے ورنہ ویکسینیشن نہیں ہوگی۔

اسکول انتظامیہ نے بھی اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی یا پبلک اسکولوں کے پاس اپنے طلباء کا مکمل ریکارڈ موجود ہے اور اس کی موجودگی میں ب فارم مانگنا ایک اضافی بوجھ ہے جس سے طلباء کی ویکسینیشن کا عمل متاثر ہوگا۔

 

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 23 اکتوبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو