اسکولوں میں آن لائن سہولیات کا فقدان ہفتہ میں ایک بار طلبہ کو کال کرسکتا ہے، پیرا

اسکولوں میں آن لائن سہولیات کا فقدان ہفتہ میں ایک بار طلبہ کو کال کرسکتا ہے، پیرا

اسکولوں میں آن لائن سہولیات کا فقدان ہفتہ میں ایک بار طلبہ کو کال کرسکتا ہے، پیرا

اتھارٹی نے انسٹی ٹیوٹ کو ہدایت کی ہے کہ جب طلباء اسکول جائیں تو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے جمعرات کو ایسے تعلیمی اداروں کو جو آن لائن تعلیم کی سہولت نہیں رکھتے انہیں اجازت دی ہے کہ وہ طلباء کو ہفتے میں ایک دن اسکول کا کام تفویض کرنے کے لیے بلا سکیں۔

مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی نے بی اے اور بی کام کا رجسڑیشن شیڈول جاری کردیا

حکومت نے 23 نومبر کو ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے اگلے سال 10 جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران طلبا کے انفیکشن ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے 24 دسمبر تک آن لائن کلاسوں کے انعقاد کی ہدایت کی تھی۔ عالمی اور مقامی ماہرین نے کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں اس خوف کا اظہار کیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں اس کی تباہ کاریاں عروج پر ہوتی ہیں۔

پیرا کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب طلباء اسکول جائیں تو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ریگولیٹری باڈی نے تعلیمی اداروں کو بھی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران طلباء کو کال کرنے سے روک دیا تھا   جو 26 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 10 جنوری 2021 کو اختتام پذیر ہوں گی۔ ریگولیٹری باڈی نے تعلیمی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ آن لائن کلاسوں کے ذریعے طلبا کی تعلیم کو جاری رکھیں۔

نومبر کے آغاز میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے اسکولوں کو ہفتے کے دوران ایک یا دو دن طلباء کو کال کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن کہا تھا کہ اس سلسلے میں حتمی پالیسی صوبائی محکمہ تعلیم کے اختیار میں ہوگی۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

مزید پڑھیں: وزارتِ تعلیم پنجاب کا بڑا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ کسی بھی کلاس میں طلباء کی جسمانی حاضری نہیں ہوگی۔ یہ ادارے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات منائی جائیں گی۔ اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ٹیوشن سینٹرز کے طلباء حاضری سے مبریٰ ہوں گے کیونکہ وہ گھر سے ہی تعلیم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلباء ووکیشنل انسٹیٹیوٹس میں ملازمت کی تربیت جاری رکھیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو