دس ہزار ایجوکیٹرز کے کونٹریکٹ میں توسیع فیصلہ
دس ہزار ایجوکیٹرز کے کونٹریکٹ میں توسیع فیصلہ
راولپنڈی(قیصر شیرازی)وزارت تعلیم نے پنجاب بھر میں 2015 میں بھرتی ہونے والے 10 ہزار سے زائد ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے
یہ کنٹریکٹ اسی ماہ دسمبر کے آخر میں ختم ہورہے تھے اور انہیں موسم سرما کی ان چھٹیوں کے دوران ہی فارغ کرنے کا پہلے فیصلہ کیا گیا تھا
مزید پڑھیئے: سید شرافت علی شاہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے نئے چیئرمین تعینات
وزارت تعلیم کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹ تعلیمی افسران اور مجاز اتھارٹیز کو باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے
جس میں مجاز اتھارٹیز کو ان کی ممکنہ برطرفی سے روک دیا گیا ہے اور اکاؤنٹ افسران کو انہیں معمول میں 30 دسمبر کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئیے ہیں
سرکلر میں کہا گیا ہے کے پہلے مرحلہ میں کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی جس کے بعد ان تمام ایجوکیٹرز کو ریگولر کر دیا جائے گ
مزید پڑھیئے: طلبا کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، شفقت محمود
یہ ایجوکیٹرز 5 سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے تھے جن میں خواتین ٹیچرز کی بڑی تعداد بھی شامل تھی اس فیصلہ سے کنٹریکٹ ٹیچرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا