کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج پیر 3 جنوری سے سندھ بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، تمام تعلیمی ادارے پیر 3 جنوری تک کراچی سمیت سندھ بھر میں دوبارہ کھل جائیں گے۔
مزید پڑھئیے: پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ نے اسکولوں کی بندش کے بارے میں افواہوں کو دور کرتے ہوئے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت موسم سرما کی تعطیلات ملتوی کرنا چاہتی تھی لیکن سندھ حکومت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے 20 دسمبر 2021 سے یکم جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا