اسلام آباد میں اسکولوں کے طلبہ کو بغیر امتحان کے ترقی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں اسکولوں کے طلبہ کو بغیر امتحان کے ترقی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں اسکولوں کے طلبہ کو بغیر امتحان کے ترقی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد کے اسکولوں میں پڑھنے والے پریپ سے گریڈ 7 تک کے طلباء کو اس سال بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء سے پچیس، پچیس نمبر کے چار ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کے مجموعی طور پر 100 نمبر ہوںگے اس میں سے کم یا زیادہ نمبروں کی بنیاد پر طلبہ کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جائے گا۔ اساتذہ اور سربراہان کے ذریعے لیے جانے والے ٹیسٹ کے نتائج کو اسکولوں کے ریکارڈ میں  رکھا جائے گا۔

ایف ڈی ای نے یہ اعلان ایک خصوصی پالیسی کے تحت کیا ہے جس کا عنوان ہے تعلیمی ترقی برائے کلاس اول تا ہشتم 2020-21 ہے۔

مزید پڑھیئے: ایچ ای سی: ہواوے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام2021 کے لیے درخواستیں طلب

تاہم ، اسکولوں کے متعلقہ اساتذہ کے ذریعے سینٹرلائزڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 7 ویں جماعت کے لیے طلبہ کے اِن پرسن امتحانات ہوں گے۔

موجودہ تعلیمی سال کے لیے امتحان پاس کرنے کے لیے کم سے کم نمبروں کو 35 فیصد تک مقرر کیا گیا ہے۔

ساتویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 30 یا 31 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ موسم گرما کی تعطیلات 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو