ایچ ای سی: ہواوے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام2021 کے لیے درخواستیں طلب

ایچ ای سی: ہواوے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام2021 کے لیے درخواستیں طلب

ایچ ای سی: ہواوے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام2021 کے لیے درخواستیں طلب

ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے مستقبل کے پروگرام برائے 2021 کے لیے ہواوے سیڈز فار دی فیوچر کے تحت اہل پاکستانی انڈرگریجویٹ طلباء سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

اعلان کے مطابق اے جے کے سے تعلق رکھنے والے 24 سال سے کم عمر کے شہریوں اور پاکستانی اسٹوڈنٹس مستقبل کے پروگرام سیڈز فار دی فیوچر2021 کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آخری تاریخ 27 جولائی ہے۔

مزید پڑھیئے: ایف ڈی ای کا سرکاری اسکولوں کے لیے 12 دن کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

وہ طلباء جو فی الحال آئی سی ٹی سے متعلق انڈرگریجویٹ ڈگری (ساتویں اور آٹھویں سیمسٹر کے ساتھ چار سالہ پروگرام) کے آخری سال میں داخلہ لے رہے ہیں یا کم از کم چار میں سے تین اعشاریہ پانچ سی جی پی اے کے ساتھ سن 2020 میں چار سال کی انڈرگریجویٹ آئی سی ٹی سے متعلقہ ڈگری مکمل کر چکے ہیں، ان کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے لیے مطلوبہ ڈگری آئی سی ٹی سے متعلقہ ڈگری ہے جیسے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس انفارمیٹکس، ملٹی میڈیا اینڈ ڈیجیٹل آرٹس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انفارمیشن سسٹمز، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل کمیونیکیشن، ٹیلی کام انجینئرنگ، الیکٹرانکس انجینئرنگ وغیرہ۔

اطلاعات کے مطابق 30 نشستیں پاکستانی طلباء کے لیے مختص کی گئی ہیں جن پر پروگرام کے لیے غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیئے: ٹینیور ٹریک سسٹم پروفیسرز کا تںخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

کورونا وائرس سے منسلک سفری پابندیوں کی وجہ سے اس پروگرام کا آغاز 9 سے 16 اگست تک آن لائن کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کمپنی ہواوے کا سیڈز فار دی فیوچر پروگرام 2008 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد ممالک اور ثقافتوں کے درمیان ہنر مند، مقامی آئی سی ٹی کی صلاحیتوں اور برج کمیونیکیشن کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے 130 ممالک کی 500 سے زائد جامعات کے 8،774 طلباء نے آئی سی ٹی کی جدید مہارت اور صلاحیت حاصل کی ہے اور وہ عالمی آئی سی ٹی انڈسٹری میں اہمیت کے حامل ہیں۔

ہواوے نے چھ سال قبل پاکستان کو سیڈز فار فیوچر پروگرام میں شامل کیا تھا جس کے بعد سے پاکستان بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے87 طلباء کو ایک موقع دیا گیا ہے اور وہ سیڈز فار فیوچر پروگرام کے تحت تربیت کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں

Check details here.

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو