سرور نے وائس چانسلرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

سرور نے وائس چانسلرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جامعات کے وائس چانسلرز کے اختیارات کو محدود کرنے سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا ، یہ فیصلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹیز کے لیے 60 صفحات پر مشتمل دستاویز کا ایک حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ٹائم لائن اور گائڈلائن جاری
اطلاعات کے مطابق ، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چودھری سرور کو بورڈ پر نہیں لیا ، جبکہ مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے اس معاملے کے خلاف وزیر تعلیم شفقت محمود کو شکایات درج کی ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت 2 جولائی کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حتمی منصوبے کا اعلان کرے گی
گور نر پنجاب کے شدید تحفظات کے بعد اب حکومت نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کی قانون سازی کو موخر کر دیا اوراب نیا فیصلہ گورنر پنجاب اور تمام وائس چانسلرز کے باہمی مشورے کے بعد ہی لیا جائے گا۔
حالیہ خبریں
-
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، پاکستان میں امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
-
بی آئی ایس ای مردان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
-
اپنے سائنس ہوم ورک کے لیے ڈیجیٹل البرٹ آئن اسٹائن سے مدد لیں
-
اسکول بیسڈ اسسمنٹ 7 جون سے شروع ہوں گے، مراد راس
-
ایچ ای سی کی جی سی ایف گرانٹ کے تحت تجاویز پیش کرنے کی دعوت