یوای ٹی لاہور نے آن لائن کلاسز کے انعقاد کا اعلان کردیا

یوای ٹی لاہور نے آن لائن کلاسز کے انعقاد کا اعلان کردیا

یوای ٹی لاہور نے آن لائن کلاسز کے انعقاد کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے فائنل ائیر کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کے انعقاد کے بعد سیشن 2017 سے 2019 کے طلباء کے لئے آن لائن سیمسٹر کا آغاز کردیا۔

مزیڈ پڑھیں: گورنمنٹ نے عید کے بعد جامعات کھولنے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق ، سیمسٹر کا آغاز 15 جولائی سے ہوگا ، جبکہ فائنل ائیر کے طلباء جو دور دراز سے کلاسز لے رہے ہیں انھیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے امتحانات سے متعلق کچھ قواعد دیے جائنگے۔ کنٹرولر امتحان 10 جولائی کو فائنل ائیر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرینگے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن سیمسٹر کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ فائنل ائیر کے طلباء جولائی کے آخر تک دنیا میں اپنی خدمات انجام دینے کے لئے دستیاب ہونگے۔ تاہم ، دوسرے تمام طلبہ اگست کے آخر تک اپنے سیمسٹر کو گھر سے بیٹھ کر مکمل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی، صدر اے پی ایس اے

یو ای ای ٹی کی آن لائن کلاسز زوم اور ایم ایس ٹیم کے سافٹ ویر پر منعقد کی جائیں گی۔ طلباء کی حاضری کے لئے ایک اور منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق طلبہ کو سیمسٹر مکمل کرنے کے لئے 85 فیصد حاضری برقرار رکھنا لازم ہوگی۔ تاہم ، انٹرنیٹ کنیکشن ، لوڈ شیڈنگ ، اور انٹرنیٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو طلبا کو آن لائن کلاسوں کے دوران آسانی فراہم کریں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو