طلبا کی حفاظت ایک بہت بڑی ذمے داری ہے، شفقت محمود

طلبا کی حفاظت ایک بہت بڑی ذمے داری ہے، شفقت محمود

طلبا کی حفاظت ایک بہت بڑی ذمے داری ہے، شفقت محمود

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو ایک خوش آئند پیغام بھیجا ہے اور ان کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے چھ ماہ کے طویل تعطل کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔

شفقت محمود نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ میں طلبا کو اپنے تعلیمی اداروں میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ طلبا کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہم میں سے ہر ایک پر ایک بہت بڑی ذمے داری ہے ۔

مجھے امید ہے کہ اساتذہ اور والدین اور خاص طور پر طلباء اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کے رہنما خطوط پر عمل کریں گے۔

مارچ 2020 میں پاکستان میں تعلیمی ادارے کورونا وائرس کے وبائی مرض میں اضافے کے بعد بند ہوگئے تھے۔ محکمہ صحت کے کافی سوچ بچار کے بعد حکومت نے آج 15 ستمبر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ اگست کے مہینے سے ہی وائرس کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی تھی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو