ایف ڈی ای اسکولوں اور کالجوں کے لیے رمضان کے اوقات کا اعلان کل کرے گا

ایف ڈی ای اسکولوں اور کالجوں کے لیے رمضان کے اوقات کا اعلان کل کرے گا

ایف ڈی ای اسکولوں اور کالجوں کے لیے رمضان کے اوقات کا اعلان کل کرے گا

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کی جانب سے کل رمضان المبارک کے لیے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں اور کالجوں کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کرنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھئیے: پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کے لیے خوشخبری

اطلاعات کے مطابق ایف ڈی ای نے حال ہی میں ہونے والی میٹنگ میں رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کو حتمی شکل دی تھی۔ اس سلسلے میں ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا اور اس کی کاپیاں ایف ڈی ای کے تحت تمام تعلیمی اداروں کے طلباء میں تقسیم کی جائیں گی۔ رواں ماہ کے آغاز میں، پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے ایک مشترکہ میٹنگ کی تھی اور رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کرنے پر غور کیا تھا۔

مزید پڑھئیے: حکومت کی جانب سے 138,000 اسٹوڈنٹس کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی گئیں

اس وقت پنجاب میں لڑکوں کے اسکول اور کالج صبح 8 بجے سے دوپہر2:30 بجے تک جبکہ لڑکیوں کے اسکول اور کالج صبح 8 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کام کرتے ہیں، جبکہ رمضان المبارک کے اوقات کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن کا ابھی انتظار ہے، بوائز اسکول اور کالجز صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جبکہ لڑکیوں کے اسکول اور کالج کے صبح 7:30 سے ​​دوپہر 12:15 تک کام کرنے کی توقع ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو