سندھ میں رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کا نیا شیڈول تجویز

سندھ میں رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کا نیا شیڈول تجویز

سندھ میں رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کا نیا شیڈول تجویز

حکومت سندھ نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسکولوں کے اوقات کا اعلان کیا ہے کیونکہ سندھ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں وائرس کے کیسز کی کم شرح کی وجہ سے کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیئے: کیمبرج کے طلبا کا امتحان کی تاریخ کے خلاف احتجاج

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے ایک نیا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کو صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کام کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ جبکہ دوپہر کی شفٹ12 بجے سے 2:45 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات دونوں شفٹوں کے لیے یکساں ہوں گے، یعنی صبح 7:30 سے10:30 بجے تک اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ تاہم محکمہ تعلیم کے تجویز کردہ اوقات کار کے لیے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی منظوری درکار ہے۔

مزید پڑھیئے: کراچی یونیورسٹی نے داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز بدھ 14 اپریل،2021 سے ہونے کی امید ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو