حکومت کی جانب سے 2 سال میں 138,000 اسٹوڈنٹس کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی گئیں
حکومت کی جانب سے 2 سال میں 138,000 اسٹوڈنٹس کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی گئیں
حکومت کی جانب سے گزشتہ دو سال میں 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار سے پانچ سالہ ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء کو تقریباً 138,000 احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپس دی گئی ہیں۔
مزید پڑھئیے: سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
تفصیلات کے مطابق احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ منصوبے کی 10ویں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ میٹنگ کے شرکاء نے احساس امبریلا کے تحت کیے گئے اس تشخیصی مطالعہ پر غور کرتے ہوئے پالیسی کے سوالات، مالیاتی اثرات، پائیداری کی خصوصیات اور ضروری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مطالعہ کے نتائج پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس تشخیص میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹوری میں 35 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا۔ اس مطالعہ میں یونیورسٹیوں کی متعلقہ انسٹیٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹیوں کے ذریعہ طلباء کے انتخاب کے لیے اہلیت کے معیار کا اندازہ لگایا گیا۔
مزید پڑھئیے: میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں کے طلباء کے لیے برابری کا میدان فراہم کیا گیا۔ طلباء جن کی ماہانہ خاندانی آمدنی 45ہزار روپے کی حد سے کم ہے احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے اہل تھے اور ضرورت کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیے گئے۔ حکومت کے مطابق اسکالرشپ کا پچاس فیصد لڑکیوں کے لیے مختص ہے۔
مطالعہ کے نتائج نے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ کمیٹی کے ارکان نے کمزور کمپلائنس سسٹم والی یونیورسٹیوں کے لیے استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھئیے: طلبا خوش ہوجائیں، سپلیمنٹری پیپرز ختم کردیئے جائیں گے
ڈاکٹر ثانیہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح مطالعہ کے نتائج کو اپنی طرف متوجہ کرنا اور احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پراجیکٹ کے موثر نفاذ کے لیے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے احساس اور ایچ ای سی کی ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تشخیصی مطالعہ کے انعقاد میں مشترکہ طور پر کوشش کی، پروگرام کے معیار کو سراہتے ہوئے، چیئرمین ایچ ای سی نے تبصرہ کیا کہ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ وفاقی حکومت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو کم آمدنی والے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
رواں مالی سال کے لیے اسکالرشپ ایوارڈ کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت آن لائن پورٹل کے ذریعے 122,744 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اجلاس اس فیصلے کے ساتھ ملتوی کر دیا گیا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ ماہ بلایا جائے گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایک ماہ بعد وائس چانسلرز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔