قائداعظم یونیورسٹی نے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
قائداعظم یونیورسٹی نے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کے موقع پر 21 سے 24 مارچ تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
نیوز الرٹ: حکومت کاعام تعطیل کااعلان، نوٹیفکیشن جاری
یہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی منظوری سے آج جاری کیا گیا۔ اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے، "یونیورسٹی او آئی سی کے 48 ویں سیشن اور یوم پاکستان کی وجہ سے 21 مارچ سے 24 مارچ 2022 (پیر سے جمعرات) تک بند رہے گی۔
یہ خبر 10 مارچ کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کیبنٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں 22، 23 اور 24 مارچ کو او آئی سی کے اجلاس کے لیے تین تعطیلات کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔ تمام وفاقی وزارتیں/ ڈویژنز ان کے منسلک محکموں کے ساتھ اور اسلام آباد میں واقع وفاقی حکومت کے دیگر ادارے اور دفاتر بھی منگل 22 مارچ 2022 اور جمعرات، 24 مارچ 2022 کو بند رہیں گے۔
پاکستان 22 اور 24 مارچ کے درمیان اسلام آباد میں 15 سالوں میں پہلی بار او آئی سی کے سی ایف ایم اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا موضوع ’’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیر‘‘ ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔