پاکستان کی یونیورسٹی ایشا کی ٹاپ یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل

پاکستان کی یونیورسٹی ایشا کی ٹاپ یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل

پاکستان کی یونیورسٹی ایشا کی ٹاپ یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے امریکہ کی کیو ایس رینکنگ کے ذریعہ جاری کی جانے والی دنیا کی 500اعلیٰ  یونیورسٹیوں کی فہرست میں تین زمروں میں 67 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی جسے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے، کو ایشیاء کی بہترین یونیورسٹیز میں 67 ویں جبکہ عالمی یونیورسٹیز کی فہرست میں 425 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ فہرست یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ رینکنگ کے ذریعے جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: قائداعظم یونیورسٹی: طلباء کا کورس ختم کرنے کے لیے امتحانات کا مطالبہ

علاقائی تحقیقی ساکھ میں عالمی سطح پر 53.3 اور 135 ویں پوزیشن اور بین الاقوامی تعاون میں 137 ویں پوزیشن کے ساتھ ، کیو اے دیگر یونیورسٹیز میں 289 ویں نمبر پر رہی، اس کے علاوہ شعبہ جات کی رینکنگ میں قائد اعظم یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کو 203، فزکس ڈیپارٹمنٹ کو 262 ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل سائنسز کو 393 پلانٹ اینڈ اینیمل سائنسز کو 383 جبکہ بائیولوجی اور بائیوکیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کو 428 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے عملے، محققین اور طلباء کی تعریف کی اور اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی، وائس چانسلر نے ان کی عقیدت اور عزم کی بھی ستائش کی۔

اس سے قبل قائد اعظم یونیورسٹی ایشیائی یونیورسٹیز کی درجہ بندی میں 106 ویں نمبر پر تھی۔

مزید پڑھیے: اے آئی او یو اور ایچ یو کا اپنا تعلیمی معیار بہتر بنانے کا عزم

یونیورسٹی حکام نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے پچھلے سال کی درجہ بندی کے مقابلے میں خود کو پانچ درجے آگے بڑھایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ نامور تعلیمی ادارہ اب تحقیق اور تدریس کے لیے ایشیاء کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی نے کیو ایس کے عالمی اسکور میں 43.24 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو