کیو ایس ورلڈ سبجیکٹ رینکنگ میں صرف 12 پاکستانی یونیورسٹیاں شامل

کیو ایس ورلڈ سبجیکٹ رینکنگ میں صرف 12 پاکستانی یونیورسٹیاں شامل

کیو ایس ورلڈ سبجیکٹ رینکنگ میں صرف 12 پاکستانی یونیورسٹیاں شامل

کیو ایس رینکنگ کی کیٹیگری میں مطالعات کے متعدد شعبوں کو پانچ بڑے مضامین کے زمروں میں درجہ بند کیا گیا ہے۔

طلباء و طالبات یہ دیکھنے کے لیے درجہ بندی کا استعمال کر سکتے ہیں کہ کونسی یونیورسٹیاں کسی خاص مضمون میں بہترین ہیں۔ آجروں اور ماہرین تعلیم کا ایک بڑا عالمی سروے تحقیقی حوالوں کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کا جائزہ لیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال کی درجہ بندی میں ڈیٹا سائنس، ہسٹری آف آرٹ اینڈ مارکیٹنگ نئے مضامین ہیں جنہیں شامل کیا گیا ہے۔

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ بائے سبجیکٹ 2024 کے مطابق، دس سب سے بہتر پروگراموں میں سے چھ عرب خطے کی یونیورسٹیوں کے ذریعے پیش کیے جاتے ہیں۔ ان میں عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران، قطر اور اردن شامل ہیں۔

امریکہ 32 مضامین میں سرفہرست ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے ہارورڈ یونیورسٹی 14 مضامین میں پہلے نمبر پر آئی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چار مضامین سبجیکٹ ٹیبلز میں سرفہرست ہیں، جن میں اناٹومی اینڈ فزیالوجی، اینتھروپولوجی، انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر جبکہ آرکیالوجی اور ماڈرن لینگویجز کیمبرج کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں نسٹ کا درجہ 160واں ہے، کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد 271 ویں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 279 ویں، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 348 ویں، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز 401-450 اور پنجاب یونیورسٹی 501-530 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز میں کمپیوٹنگ سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹمز، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 351-400، یو ای ٹی 401 اور 450 کے درمیان اور پنجاب یونیورسٹی 451 اور 500 کے درمیان ہے۔

لائف سائنسز اینڈ میڈیسن میں 391 ویں نمبر پر آنے والی واحد یونیورسٹی آغا خان یونیورسٹی کراچی ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 346 ویں نمبر پر آئی۔

لمس بزنس اینڈ مینیجمنٹ اسٹڈیز میں 151-200 نمبر پر ہے، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن 301-350 کے درمیان، پنجاب یونیورسٹی 401-450 کے درمیان، قائداعظم یونیورسٹی 451-500 کے درمیان اور اقرا یونیورسٹی 551-580 کے درمیان ہے۔

جامعہ کراچی کو 501-530 کے درمیان رکھا گیا،آئی بی اے 501-530 کے درمیان اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو 301-350 کے درمیان درجہ دیا گیا۔ لمس کی اکنامکس اور اکانومیٹرکس میں 201-250 کے درمیان درجہ بندی کی گئی۔

لاء اینڈ لیگل اسٹڈیز میں صرف لمس کو 301-350 کے درمیان رینک کیا گیا جبکہ شماریات اور آپریشنل ریسرچ میں صرف قائداعظم یونیورسٹی کو 151-200 کے درمیان رینک کیا گیا۔

کئی مضامین میں، کسی پاکستانی یونیورسٹی نے درجہ بندی میں کوئی جگہ نہیں بنائی، جن میں ہیومینٹیز اینڈ آرٹس، مارکیٹنگ، سوشیالوجی، کھیل سے متعلقہ مضامین، بشریات، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز، ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، تعلیم و تربیت، مہمان نوازی اور تفریحی انتظامات، پولیٹکس، ڈیٹا سائنس، ہسٹری آف آرٹ، سوشل پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن اور لائبریری اینڈ انفارمیشن مینیجمنٹ شامل ہیں۔  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو