پاکستان کی تین جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

پاکستان کی تین جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

پاکستان کی تین جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

 دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر نظر رکھنے والے ایک معروف برطانوی ادارے نے دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کردی، فہرست میں پاکستان کی بھی تین جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی جامعات پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے کواک ریلی سائمنڈز

 کی جانب سے سال 2022 کی 500 بہترین جامعات کی جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی( نسٹ) 334 ویں نمبر پر، قائداعظم یونیورسٹی(کیو اے یو) 363 ویں نمبر پر، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس) کو  390نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔

بہترین کارکردگی کی بنیاد پر امریکی یونیورسٹی میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ دوسرے نمبر پر برطانیہ کے مشہور تعلیمی ادارے کیمبرج یونیورسٹی کو رکھا گیا ہے۔

اسی طرح دنیا کی دس بہترین قرار دی گئی جامعات کی فہرست میں پانچ امریکی، چار برطانوی جب کہ ایک سوئٹزرلینڈ کی دانش گاہ شامل ہے۔

ایشیا کی سب سے بہتر یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے حاصل کیا جو عالمی سطح پر 11 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ چین کی دو جامعات پیکنگ یونیورسٹی 12 ویں اور ٹسنگ ہوا یونیورسٹی کو 14 ویں نمبر پر رکھا گیا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو