پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیریئر کونسلنگ سینٹرز کے قیام کا اعلان
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیریئر کونسلنگ سینٹرز کے قیام کا اعلان
پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں کیریئر کونسلنگ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ای یو ٹی اے نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا
ذرائع کے مطابق یہ اقدام طلباء کو پڑھائی مکمل کرنے کے بعد پروفیشنل کیریئر کے شعبے میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جلد ہی ایک ویب پورٹل بھی شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: تقریبا 50 فیصد طلباء تعلیم جاری رکھنے میں ناکام
بدھ کے روز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے موقع پر ایف ایم ریڈیو اور ویب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طلبا کا مستقبل بہتر بنانے اور نئے امکانات کے دروازے کھولنے کے لیے جلد ہی کیریئر کونسلنگ سینٹرز کا آغاز کیا جائے گا۔