ای یو ٹی اے نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا

ای یو ٹی اے نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا

ای یو ٹی اے نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا

منگل کے روز انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (ای یو ٹی اے) نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کو مسترد کردیا، جس میں یونیورسٹیز کی انتظامیہ کو تدریسی فیکلٹی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: تقریبا 50 فیصد طلباء تعلیم جاری رکھنے میں ناکام

انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا کو فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینا ہوگا کیونکہ صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مگر صوبائی حکومت نے معاملات سے نمٹنے سے انکار کردیا ہے۔

ای یو ٹی اے کے عہدیداروں نے صوبائی حکومت کی جانب سے سوات میں 14 بلین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی بنانے کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دیگر موجودہ یونیورسٹیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں بھاری رقم سے ایک نئی یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیں:  شفقت محمود کا نیا انداز، یکساں قومی نصاب پر تبادلہ خیال

ای یو ٹی اے نے کہا ہے کہ وہ ایچ ای ڈی کے من مانے اور غیر آئینی فیصلے کے خلاف تحریک چلانے اور احتجاج کرنے سے پہلے دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو