موسم سرما کی تعطیلات: پنجاب میں 25 دسمبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

موسم سرما کی تعطیلات: پنجاب میں 25 دسمبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

موسم سرما کی تعطیلات: پنجاب میں 25 دسمبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ صوبے بھر کے اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2020 سے شروع ہوں گی۔

صوبائی وزیر نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کردہ پنجاب حکومت کے سرکاری نوٹیفکیشن کا اشتراک کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام سرکاری و نجی اسکول اور دیگر تمام تعلیمی ادارے 25 دسمبر، 2020 سے 10 جنوری، 2021 ء تک موسم سرما کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: اگلے ماہ اسکول کھلنے کا کوئی امکان نہیں، سعید غنی

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اس سے پہلے کئے گئے اعلان کے مطابق 24 دسمبر کو ختم ہونے والے تعلیمی  سیشن کے حوالے سے سردیوں کی تعطیلات کے دوران طلبا کو آن لائن کلاسیں لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے، تاہم موجودہ تعلیمی سیشن کی کلاسز کو سردیوں کی تعطیلات کے آغاز تک جاری رکھا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے ایک آن لائن تربیتی پروگرام کے دوران ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد ایک سال میں دو بار اسکول بند ہونے کی وجہ سے اسکولوں کے تعلیمی سال میں توسیع کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی تعلیمی بورڈ کا سپلیمنڑی امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی اشارہ دیا کہ طلباء کو اس بار محض ٹیسٹ یا ہوم ورک کی بنیاد پر اگلی جماعت میں ترقی نہیں دی جائے گی۔

موسم سرما کی تعطیلات: پنجاب میں 25 دسمبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو