پنجاب حکومت کا تعلیم کے شعبے میں 12,000 سے زائد افراد کی بھرتی کااعلان

پنجاب حکومت کا تعلیم کے شعبے میں 12,000 سے زائد افراد کی بھرتی کااعلان

پنجاب حکومت کا تعلیم کے شعبے میں 12,000 سے زائد افراد کی بھرتی کااعلان

پنجاب کی وزارت تعلیم نے صوبے کے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں درجہ چہارم کے 11,765 عملے کو بھرتی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام سرکاری معاملات کو زیادہ مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی چیف ایگزیکٹو افسران کو پنجاب کنٹریکٹ پالیسی برائے 2004 کے مطابق ملازمین کی بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھئیے: جے آئی کے دھرنے میں طلباء، اساتذہ اور مزدور رہنماؤں کی شرکت

گزشتہ سال نومبر میں جاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق 50,000 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں میں 100,000 سے زیادہ تدریسی نوعیت کی اسامیاں موجود تھیں۔ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور تدریسی عملے کی کمی کو دور کرنے میں مدد کے لیے، پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وہ ڈیلی ریٹ پر 13,500 اساتذہ کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرے گی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو