اسکولوں کا 11 جنوری کو کھلنا ممکن نہیں، وزیرِ تعلیم پنجاب

اسکولوں کا 11 جنوری کو کھلنا ممکن نہیں، وزیرِ تعلیم پنجاب

اسکولوں کا 11 جنوری کو کھلنا ممکن نہیں، وزیرِ تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے منگل کے روز کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے وبائی مرض کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں اسکول مزید کچھ عرصہ تک بند رہ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے داخلے کے لیے علیحدہ انٹری ٹیسٹ ہوں گے

صوبے کے اساتذہ کے لیے ریٹائرمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش کے معاملے کا ذکر کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اسکول کھولنا چاہتا ہوں مگر اسکولوں کا 11 جنوری کو کھلنا ممکن نہیں، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اسکولوں کی بندش کو طول دینے کے فیصلے پر عمل پیرا ہونا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسسمنٹ پالیسی کے مطابق پانچویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب پانچویں جماعت کے امتحانات کی بات ہوئی تو اساتذہ طلبا کو دھوکہ دہی میں مدد فراہم کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: مزید 4 اسکول سیل کردیے گئے

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ایکٹ منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کے لیے تین ماہ کے اندر اندر حکومت سے منظوری مل جائے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو