پنجاب حکومت نے ہزاروں اسکول ٹیچرز کو برطرف کر دیا

پنجاب حکومت نے ہزاروں اسکول ٹیچرز کو برطرف کر دیا

پنجاب حکومت نے ہزاروں اسکول ٹیچرز کو برطرف کر دیا

پنجاب حکومت نے ایلیمنٹری اسکولوں کے ہزاروں اساتذہ کو ملازمت کے لیے مطلوبہ اہلیت کے ثبوت کے طور پر تعلیمی سرٹیفکیٹس جمع کرانے میں ناکامی پر ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن دیپارٹمنٹ( ایس ای ڈی) پنجاب نے ڈھائی ہزار سے زائد ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز (بی ایس 14) اور سینئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز(بی ایس 15) کو بی ایڈ کی ڈگریاں فراہم نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

ایس ای ڈی پنجاب نے ان اساتذہ کو 2012، 2014، 2016 اور 2017 میں کنٹریکٹ پر ملازمت دی تھی۔ ایس ای ڈی پنجاب نے ابتدائی طور پر اساتذہ سے کہا تھا کہ وہ دسمبر 2020 تک اپنی بی ایڈ کی ڈگریاں مکمل کر کے جمع کرائیں۔

مزید پڑھئیے: اسکول یونیفارم اور کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ

کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی عمل میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی وجہ سے، ایس ای ڈی پنجاب نے ان اساتذہ کو اپنی بی ایڈ کی ڈگریاں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک سال کی توسیع کرکے دیڈ لائن دسمبر2021 کر دی تھی، تاہم، ایک اضافی سال حاصل کرنے کے باوجود، 2500 اساتذہ اپنے معاہدے کی شق کا احترام کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انہیں مقررہ وقت کے اندر اپنی بی ایڈ کی ڈگریاں جمع کرانا لازمی تھا۔ دوسری جانب ایلیمنٹری اسکولوں کے ہزاروں اساتذہ اور سینئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں بی ایڈ کی ڈگریاں جمع کرانے کے بعد توسیع کردی گئی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو