پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی

پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی

پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی

اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2022 کے لیے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے دعوؤں کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کے بجائے 31 مئی کو ختم ہوگا۔

مزید پڑھئیے: تعلیمی ادارے اپنے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کریں، صدر عارف علوی

اگلا تعلیمی سال یکم اگست 2022 کو شروع ہو گا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہو گا۔ یکم جون سے 31 جولائی 2022 تک طلباء کو ایک کے بجائے دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے دوران دن کے اوقات میں اضافے کے باعث صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں مارچ سے شروع ہونے والے اسکولوں اور اداروں کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اسکول کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رکھنے کی درخواست کی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو