تعلیمی ادارے اپنے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کریں، صدر عارف علوی
تعلیمی ادارے اپنے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کریں، صدر عارف علوی
ایک نیوز ریلیز کے مطابق، صدر مملکت نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں ہونے والی ایک فالو اپ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی ہے اور ملک کے اعلیٰ تعلیمی اور تکنیکی اداروں کو انسانی وسائل کی مہارت کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ دنیا آن لائن لرننگ کی طرف متوجہ ہو گئی ہے اور تعلیمی اداروں کو آن لائن لرننگ کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آن لائن تعلیم کی مقدار اور ورچوئل کلاسز کی تعداد بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تعلیم کی لاگت کو کم کیا جا سکے، خاص طور پر دیہی علاقوں کے طلباء کے لیے کم خرچ اور معیاری تعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔