پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول جو 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند تھے، منصوبہ بندی کے مطابق 7 جنوری 2022 کو اپنی معمول کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ ڈاکٹر مراد راس کے مطابق صوبے کے باقی 12 اضلاع میں 3 سے 13 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ درج ذیل اضلاع کے اسکول 14 جنوری 2022 کو دوبارہ کھلیں گے۔

مزید پڑھئیے: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کا حکم

جہلم۔

میانوالی۔

اٹک۔

مظفرگڑھ۔

چکوال۔

بھکر۔

راولپنڈی۔

راجن پور۔

لیہ۔

رحیم یار خان۔

ڈیرہ غازی خان۔

چنیوٹ۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو