پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات ہوں گے
 
                            پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات ہوں گے
حکومت پنجاب نے پیر کے روز گریڈ ایک سے آٹھ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ آج ملک کے بیشتر حصوں میں تعلیمی اداروں نے دوبارہ کھلنا شروع کیا ہے۔
اس حوالے سے ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکول بیسڈ اسسمنٹ کا شیڈول شیئر کیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق گریڈ ایک سے آٹھ تک کے طلباء کے لیے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے اور 30 جون تک جاری رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 جولائی تک رپورٹ کارڈ جاری کردیئے جائیں گے۔ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیئے: تعلیمی ادارے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیئے گئے
کورونا وائرس کے اعدادوشمار کے پھیلاؤ میں کمی ظاہر ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج (پیر) کو دوبارہ کھل گئے ہیں جبکہ سندھ میں پرائمری کلاسوں کے علاوہ کسی اور کلاس میں پڑھائی کا آغاز نہیں ہوا ہے۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز کی سخت تعمیل کے بعد اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں نے بھی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        