سید شرافت علی شاہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے نئے چیئرمین تعینات
سید شرافت علی شاہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے نئے چیئرمین تعینات
یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں سید شرافت علی شاہ کو بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی توثیق کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نئے چیئرمین کو ڈاکٹر سعید الدین کی جگہ تین سالہ ٹینیور کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 11 جنوری سے اسکول ہر صورت میں کھولنے کا اعلان
یہ تقرری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سفارش پر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (بی ایس ای کے) کے بطور چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کا عبوری معاہدہ فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے۔
بی ایس ای کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کو اب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، کراچی (بی آئی ای) کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا