پنجاب یونیورسٹی: ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام برائے2021 میں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع
پنجاب یونیورسٹی: ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام برائے2021 میں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے سائنس اور آرٹس پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں آئندہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے سالانہ امتحانات کے لیے آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن داخلہ فارم ڈبل فیس اور جرمانے کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیریئر کونسلنگ سینٹرز کے قیام کا اعلان
ایسوسی ایٹ ڈگری (اے ڈی) کے حوالے سے آخری تاریخ سائنس، آرٹس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات برائے2021 کے اسٹوڈنٹس پر لاگو ہوگی جبکہ باقاعدہ، دیر سے شامل ہونے والے، اور نجی امیدواروں کے فارموں پر بھی یہی ڈیڈ لائن لاگو ہوگی۔ گریڈز میں بہتری لانے والے اسٹوڈنٹس اور خصوصی کیٹیگری جیسے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ڈی اور جنرل نرسنگ، فاضل، وفاق المدارس اور اضافی مضامین پڑھنے والے اسٹوڈنٹس بھی ڈیڈ لائن یعنی پانچ مارچ سے قبل اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے ریگولر اور پرائیویٹ اسٹوڈنٹس گریڈ میں بہتری لانے یا اس مضمون کو پاس کرنے کے لیے سپلیمنٹری امتحان برائے 2020 کے لیے کوشش کرنے والے اسٹوڈنٹس سالانہ امتحانات برائے2021 میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا انتظار کرنے والے طلباء بھی پارٹ ٹو سالانہ امتحانات 2021 میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔
مزید پڑھیں: ای یو ٹی اے نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا
اس سے قبل اگست 2019 میں بی اے، بی ایس سی سائنس و آرٹس کے لیے ڈگری پروگرام کو باضابطہ طور پر ایسوسی ایٹ ڈگری یعنی اے ڈی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
امیدوار مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کر کے ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔