بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ نہ ہوسکا
 
                            بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ نہ ہوسکا
این سی سی کا اجلاس شام کو متوقع ہے جس میں اسکولوں کی بندش اور سردیوں کی چھٹیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو گا۔
کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسکولوں کی بندش کے حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسکولز کو بند کرنے کی مخالفت کر دی۔
مزید پڑھیں: وزرائے تعلیم کانفرنس، صوبوں کی تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت
اجلاس کے دوران این سی او سی اور دیگر محکموں کے افسران نے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ ترین کیسز کے حوالے سے فورم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی جلد بندش اور سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔
فورم نے نومبر سے موسم سرما کی چھٹیاں شروع کرنے اور جنوری تک جاری رکھنے کی تجویز پیش کی۔
تاہم اجلاس میں کسی نکتے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور فورم کے شرکاء نے اگلے ہفتے صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
این سی سی کا اجلاس شام کو متوقع ہے جس میں اسکولوں کی بندش اور سردیوں کی چھٹیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران کریں گے۔
مزید پڑھیں: عالمی یومِ رواداری آج منایا جائے گا
اس سے قبل 5 نومبر کو وفاقی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باوجود تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شرکاء نے اس وقت اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ اپریل کے بجائے اگست سے تعلیمی سال کے آغاز کے بارے میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ وزارت صحت کے ساتھ صلاح و مشورہ ان کی ترجیح ہے اور جب تک ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا تب تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        