تعلیم کی تباہی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

تعلیم کی تباہی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

تعلیم کی تباہی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

جلد از جلد تعلیمی ادارے کھولے جائیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کردیا

راولپنڈی: پرائیویٹ اسکولوں کی تمام تنظیموں نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد از جلد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر 11 جنوری کو تعلیمی ادارے از خود کھول دیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے بیشتر تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے لیے اپنا وجود قائم رکھنا ناممکن ہوتا جارہا ہے، حکومت تعلیمی اداروں کی بقا کے لیے آسان شرائط پر بلا سود قرض کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین، صدر راجہ محمد الیاس کیانی، جنرل سیکرٹری جمیل عباسی، آپسکا راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر، ضلعی صدر راولپنڈی ملک حفیظ الرحمان نے کیا۔

مزید پڑھیں: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

ان کا کہنا تھا حکومت شعبہ تعلیم کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے، حکومتی پالیسیاں شعبہ تعلیم کو دیوالیہ کر رہی ہیں، شعبہ تعلیم کی تباہی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا، تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں، تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے ملک بھر کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے، کورونا کی دوسری لہر کی آمد کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو بند کرنا تعلیم دشمنی ہے، حکومت نے بازار، مارکیٹیں، پبلک ٹرانسپورٹ، شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جبکہ قوم کے نونہالوں کو تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاشی تباہی سے بچنے کے لیے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایم ڈی کیٹ کی شکایات سے خود کو دور کرلیا

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے 26 نومبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اسکولوں کو 24 دسمبر تک تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم، طلبا کو 24 دسمبر2020 ء سے 11 جنوری 2021 تک موسم سرما کی تعطیلات دی جائیں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو