نجی اسکول 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے موقف پر قائم

نجی اسکول 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے موقف پر قائم

نجی اسکول 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے موقف پر قائم

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ 4 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

حکومت اور نجی اسکولوں کی سپریم کونسل کے درمیان تعطل جاری ہے اور بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ یہ ادارہ 11 جنوری تک تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم کی جانب سے 24 جنوری کو اسکول دوبارہ کھولنے پر غور

وزیر تعلیم شفقت محمود اور افضل بابر، ابرار خان ، ناصر محمود اور حافظ بشارت سمیت پی ایس ایس سی رہنماؤں کے وفد کے مابین بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی کیونکہ وفاقی وزیر نے اس معاملے پر کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے کے لیے حکومت سے مزید وقت کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب نجی اسکولوں کی سپریم کونسل کے وفد نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو ان کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ 4 جنوری کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کا بڑا فیصلہ آج ہوگا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے جائیں گے اور موسم گرما کی تعطیلات اس سال مختصر کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کی حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو