محکمہ تعلیم کی جانب سے 24 جنوری کو اسکول دوبارہ کھولنے پر غور
محکمہ تعلیم کی جانب سے 24 جنوری کو اسکول دوبارہ کھولنے پر غور
وفاقی وزیر تعلیم نے پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں کو 25 جنوری سے قبل نہ کھولنے کی سفارش کی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو اپنی سفارشات بھیجتے ہوئے وفاقی وزارت نے مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی تجویز پیش کی ہے۔
مرکز نے تجویز پیش کی ہے کہ پرائمری اسکول 24 جنوری کو دوبارہ کھولے جائیں گے اور مڈل اور سیکنڈری سطح کے اسکولں میں تعلیمی سرگرمیاں 4 فروری سے دوبارہ شروع کی جائیں۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کا بڑا فیصلہ آج ہوگا
اس تجویز میں یہ خیال بھی پیش کیا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کو تیسرے مرحلے میں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلے کا اعلان محکمہ صحت کے مشورے پر غور کرنے کے بعد 4 جنوری کو (آج) ایک اہم اجلاس میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب کوروناوائرس سے اب تک پاکستان میں 484،362 تصدیق شدہ کیسز اور 10،258 اموات کی اطلاع ملی ہے۔