طالبات کو ڈانس کرانے پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل معطل

طالبات کو ڈانس کرانے پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل معطل

طالبات کو ڈانس کرانے پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل معطل

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر علی نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل اور دو اساتذہ کو ایک عوامی تقریب میں طالبات کو بھارتی گانوں پر رقص کرانے پر معطل کر دیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل نعمت اسٹیڈیم شکر گڑھ میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے رقص پرفارمنس سے مہمانوں کا استقبال کیا۔ طالبات کی اس ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر لڑکیوں کے والدین، سول سوسائٹی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسکول پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبر: گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال نے اسکول کی پرنسپل پروین وقار اور دو اساتذہ حنا اور فرزانہ کو معطل کردیا۔.

نیوز الرٹ: نقل کرنے والے طلبا خبردار! حکومت کا پیپرز لیک کرنے والوں کےلئے سخت اقدام

دوسری جانب بار ینگ لائرز فورم نارووال کے صدر نے اس واقعے کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرادی۔ درخواست کے مطابق تقریب کا اہتمام درج ذیل سرکاری افسران کی ہدایت پر کیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ عثمان اکرم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختر محمود، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن چوہدری محمد اقبال، ڈی ای او فیمیل کلثوم باجوہ، ڈپٹی ڈی ای او فوزیہ انور اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عائشہ سلطان۔ تاہم آخری اطلاعات تک ان افسران کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو