پی ایم سی نے نیشنل میڈیکل اسکالرشپ فنڈ قائم کردیا

پی ایم سی نے نیشنل میڈیکل اسکالرشپ فنڈ قائم کردیا

پی ایم سی نے نیشنل میڈیکل اسکالرشپ فنڈ قائم کردیا

نیشنل اسکالرشپ فنڈ پاکستان میڈیکل کمیشن نے قائم کیا ہے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے قائم کردہ اسکالرشپ فنڈ برائے2021 کا مقصد ضرورت اور قابلیت کی بنیاد پر پاکستانی میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹیوں میں قبول کیے گئے افراد کو وظائف کی شکل میں مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

امیدواروں کو میرٹ کی ایک خاص سطح پر پورا اترنا چاہیے اور اس سلسلے میں اسکالرشپ یا قرض کا اطلاق براہ راست طالب علم کی ٹیوشن فیس پر ہوتا ہے۔

اسکالرشپ حاصل کرنے والے طالب علم کی ٹیوشن فیس کے لیے اسکالرشپ کی ادائیگی براہ راست کالج کو کی جائے گی اور طالب علم کی طرف سے ٹرسٹ کو واپس نہیں کی جائے گی۔

طالب علم کو دیے جانے والے اسکالرشپ یا طالب علم کے قرض کی رقم، طالب علم کی سالانہ ٹیوشن لاگت سے زیادہ نہیں ہوگی۔

حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ درخواستیں ان تمام اہل طلباء کے لیے دستیاب ہوں جو اسکالرشپ یا طالب علم کے قرض(اسٹوڈنٹس لون) کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، اور یہ کہ امیدواروں کو اپنی درخواستیں پی ایم سی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرانی ہوں گی۔

نیشنل میڈیکل اسکالرشپ فنڈ:

طالب علم کی ضرورت اور قابلیت کا اندازہ لگایا جائے گا اور اسکالرشپ یا طالب علم کے قرض(اسٹوڈنٹس لون) پر ایک متعین شفاف نظام کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

طالب علم کو خاندانی آمدنی اور دیگر امداد کی شکل میں دستیاب وسائل بشمول حاصل کردہ دیگر وظائف کی ضرورت کا تعین کرنے کے مقاصد کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔

طالب علم کے ایم ڈی کیٹ امتحان کا اسکور میرٹ کا بنیادی معیار ہو گا، تاہم ایچ ایس ایس سی پروگرام میں طالب علم کی کامیابی کو بھی مدنظر رکھا جا سکتا ہے۔

اسکالرشپ یا قرض کی رقم کا تعین ٹرسٹ کے دیئے گئے فنڈز اور فنڈز کی دستیابی کی پانچ سالہ پیش گوئی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیئے: پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی میں ملازمت کا موقع

پی ایم سی نے نیشنل میڈیکل اسکالرشپ فنڈ قائم کردیا

اہلیت کا معیار:

کوئی بھی امیدوار جو پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے تسلیم شدہ پاکستان کے میڈیکل یا دندان سازی کے کالج میں داخلے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور اسے قبول کر لیا گیا ہے وہ اسکالرشپ یا طالب علم کے قرض (اسٹوڈنٹس لون) کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

ایک طالب علم جس کو اسکالرشپ یا اسٹوڈنٹس لون دیا جاتا ہے اسے اسکالرشپ یا قرض کی پوری مدت کے دوران ملے گا، جب تک کہ وہ پروگرام میں اچھی پوزیشن میں اندراج کرتے رہیں۔

اسکالرشپ یا اسٹوڈنٹس لون میں ہر سال توسیع کی جائے گی اگر طالب علم ان تعلیمی یا میرٹ بینچ مارکس کو پورا کرتا ہے اور ان کو برقرار رکھتا ہے جو گرانٹ کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے مطالعے کے دوران لاگو ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی طالب علم کو پروگرام کی کم سے کم مدت سے زیادہ وقت کے لیے اسکالرشپ یا قرض نہیں ملے گا۔

اگر کوئی طالب علم دو کوششوں میں کوئی پیشہ ورانہ امتحان پاس کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے، تو اس سورت میں اسکالرشپ کو منسوخ کر دیا جائے گا اور متعلقہ حکام کی طرف سے متعین وقت کے اندر طالب علم کا قرض واپس منگوایا جائے گا اور اس کی ادائیگی کی جائے گی۔

اسکالرشپ کی منظوری:

اسکالرشپ یا قرض کے لیے درخواست دہندہ کو ہر سال 31 دسمبر تک مطلع کیا جانا چاہیے کہ آیا اس کی درخواست منظور ہوئی ہے یا نہیں، ساتھ ہی اسکالرشپ یا قرض کی رقم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

کالج کو طالب علم کے داخلے پر ٹرسٹیز کو ٹرسٹ کی طرف سے دیا گیا اصل منظوری کا نوٹ ضرور فراہم کرنا چاہیے۔

 اصل منظوری کا نوٹ حاصل کرنے کے پندرہ دنوں کے اندر، ٹرسٹیز طالب علم کے اکاؤنٹ کے مفاد میں ادارے کو فوری طور پر منظور شدہ رقم ادا کر دیں گے۔

امیدوار کو فراہم کردہ اسکالرشپ کسی طالب علم کو براہِ راست میڈیکل یا ڈینٹل اسکول میں داخلہ لینے کا حق نہیں دیتی بلکہ یہ صرف اس صورت میں درست اور قابل عمل ہے جب طالب علم کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا ہو۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو